حضرت عمر

حضرت عمر فاروق کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا جذبہ۔

ایک موقع پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ مال غنیمت تقسیم کر رہے تھے تو اپ نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمر کو تین ہزار دینار تقسیم کیے لیکن اپ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہم کوچار ہزار دینار تقسیم کیے جب حضرت عمر کی یہ حکمت عملی اپ کے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمر نے دیکھی تو عرض کیا کہ بابا جان اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اپ اس وقت سب سے طاقتور ہیں اور نہ ہی اس بات میں کہ اپ ہی خلیفہ وقت ہیں کیا میں اسامہ سے کم ہوں یا میرا باپ اسامہ کے باپ سے کم ہے کہ اپ نے اسامہ کو 4 ہزار دینار دیے اور مجھے 3 ہزار اسامہ میں ایسی کون سی بات ہے جو اپ نے اسے مجھ سے زیادہ ترجیح دی

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی یہ بات سن کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ جو کہ خلیفہ وقت تھے اپ نے عرض کیا کہ عبداللہ میرے خیال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظر میں اپ سے بڑھ کر اسامہ بن زید ہیں اور اپ کے باپ سے بڑھ کر اسامہ بن زید کے باپ ہیں۔

تو یہی وجہ ہے کہ میں نے اسامہ کو چار ہزار دینار دیے اور اپ کو تین ہزار دینار دیے۔

اور یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نزدیک جو زیادہ عزیز ہے تو وہی میرے نزدیک زیادہ عزیز ہے اللہ اکبر اگر یہ واقعہ پسند ائے تو اگے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

تازہ ترین مضامین